Surprise Me!

کشمیر، مادہ تیندوے کو تین بچوں سمیت کیا گیا ریسکیو

2025-07-31 2 Dailymotion

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بڑھتے انسانوں اور جنگلی جانوروں کے تصادم کے بیچ وائلڈ لائف محکمہ کی ٹیم نے ایک مادہ تیندوے اور اس کے تین بچوں کو ریسکیو کیا۔ یہ مادہ کئی ماہ سے لرگام، ترال علاقے میں خوف و ہراس پھیلائے ہوئے تھی۔

بشیر احمد نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ان کے غیر آباد مکان میں تیندوے کے بچوں کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر محکمہ کو دی گئی جنہوں نے آپریشن شروع کیا۔ پہلے بچوں کو ریسکیو کیا گیا اور پھر دو دن بعد مادہ تیندوے کو بھی پکڑ لیا گیا۔

وائلڈ لائف وارڈن سہیل احمد نے کامیاب اور محفوظ آپریشن کی تصدیق کی اور محکمہ کے اہلکاروں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مادہ کو بچوں سمیت شوپیاں کے ریسکیو سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔